رباب ملک
اصل نام تہنیت رباب اورقلمی نام رباب ملک ہے۔ تعلق چکوال کے ایک گاوں بڈھیال سے ہے۔ پچھلے دس سالوں سے جاب اور تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد اور لاہور رہتی ہیں ۔ میانوالی یونیورسٹی اور دیگر اداروں میں بطور لیکچرار کام کیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس میں مکمل کیا 2021 میں لاہور گیریژن یونیورسٹی لاہور سے ایم فل اردو کیا۔ اب پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر نمل اسلام آباد ۔ مختلف علمی ادبی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ انٹر نیشنل اور نیشنل علمی و ادبی کانفرنسز میں شرکت کرتی ہیں جس کی تعداد پندرہ کے قریب ہے۔ ایچ ای سی کے X اور y کیٹگری کے رسائل میں 7 آرٹیکلز پبلش ہو چکے ہیں۔ انڈیا میں عالمی شعرا کی ڈائریکٹری مرتب کی گئی اس میں نام موجود ہے۔مختلف انعامات اور اسناد حاصل کی ہیں۔ تحریک نافذ اردو لاہور کی وائس پریذیڈنٹ ہیں ۔ادبستان علمی و ادبی تنظیم کی صدر ہیں۔ ہندوستان کے رسالے صدائے بسمل کی پاکستان کی طرف سے 4سال بیورو چیف رہی ۔ حال ہی میں رسالے کے کچھ مسائل کی وجہ سے چھوڑا ۔ آیک ایوارڈ سیالکوٹ بزم علم و ادب سے وصول کیا۔ اس طرح چینل 5 کی طرف تعریفی سند حاصل کی۔ اس کے علاوہ بھی تعریفی سرٹیفیکیٹس کی لسٹ ہے۔ پی ایچ ڈی اپنے سیشن کی ٹاپر ہیں۔ مختلف اخبارات میں کالم ، افسانے ، تبصرے ، رپورٹ لکھتی رہتی ہیں۔ دو کتابیں اشاعت کے مراحل میں ہیں ایک انگریزی سے اردو ترجمہ ہے اور ایک دیوان کی تدوین کی ہے۔
-
گزارش
رباب ملک کی ایک اردو نظم
-
چند لمحوں کے زرد پتے
رباب ملک کی ایک اردو نظم
-
الوداع ٢٠٢٣
رباب ملک کی ایک اردو نظم