اُلّو ہمارے بھائی ہیں باقی سب نائی ہیں
الّوؤں میں دلچسپی رکھنے والے باذوق افراد کے لئے یہ خبر باعثِ صد مسرت ہوگی کہ یورپ میں ایک ماہر جانوراں نے الّوؤں کے بارے میں بے شمار حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جب پردہ اٹھ گیا تو پردے کے پیچھے بھی الو تھے جو ایک اطلاع کے مطابق ، یہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے ۔ ۔ ۔ گا رہے تھے ۔ بہر حال ان صاحب نے برسوں کی الو ریسرچ کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اُ لو بس الو ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ الوؤں کے بھی طبقے ہوتے ہیں اور ان میں کچھ کام کرنے والے ہوتے ہیں اور کچھ بس الو کے پٹھے ہوتے ہیں اور کوئی کام نہیں کرتے۔ اسی طرح ان کی تحقیق کے مطابق الّو آپس میں گفتگو بھی کرتے ہیں۔
بس ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے مُلک میں الو تحقیق پر مناسب توجہ نہیں دی گئی ورنہ ہمارے ہاں الوؤں کی کیا کمی ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک الّو ہے اور بڑا بڑا الّو ہے بلکہ ہر شاخ پہ الّو بیٹھا ہے ۔ اگرچہ میں نے الّوؤں پر زیادہ تحقیق نہیں کی لیکن کچھ حقائق ایسے ہیں جو خود بخود آشکار ہوتے گئے ہیں ۔۔۔۔
(جاری ۔ ۔ ۔)