فیصل ہاشمی

فیصل ہاشمی عصرِ حاضر کے وہ صاحب اسلوب شاعر ہیں کہ جن کی شاعری کے نگار خانہء حیرت نما میں جلتے ہوئے چراغ، دیکھنے سننے والوں کو ہمہ وقت حیران کیے رکھتے ہیں۔ آپ کے شعر کی تخلیق ہذیان اور جنون کے ہنگامے سے کہیں ادھر ہوتی ہے جہاں تخلیق کار اپنے اندر کی خامشی میں قیام کر کے ایسے شعور کی کھڑکی کھولتا ہے کہ جس سے خود قاری اور سامین کو ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔ آپ لفظوں کی پٹاری کھول کر خیال کا تماشہ دکھانے کے قائل نہیں بلکہ آپ ایسی کیفیات کے شاعر ہیں جو اساطیر کی طلسماتی دنیاوں کی سیر کراتی ہے. ۔فیصل ہاشمی کی شاعری وجود کی تھکن اتارتی ہے۔ آپکی شاعری مخلتف اور مبہوت کر دینے والے استعاروں کی شاعری ہے۔ آپکا شعر دل کے اس گوشے سے گفتگو کرتا ہے کہ جس کے بارے میں خود سامع یا قاری ناواقف ہوتا ہے اور آپکی گفتگو اس قدر سحر آگیں ہے گویا شعر کہہ رہے ہوں۔ آپ دورِ حاضر کے ان چند شاعروں میں شمار کیے جاتے ہیں کہ جن کا شعر قاری کی تربیت کرتا دکھائی دیتا ہے۔ آپ اردو ادب کے اعلی ادبی حلقے اپنی شعری منفرد و مختلف شعری فضا کے باعث اپنی الگ اور نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔

Back to top button