آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعاجز کمال رانا

آیا ہوں ترے خواب کنارے پہ لگا کر

عاجز کمال رانا کی ایک اردو غزل

آیا ہوں ترے خواب کنارے پہ لگا کر
طوفان سے تعبیر کی کشتی کو بچا کر

جینے کا مزہ تجھ کو بھی آ جائے گا لیکن
جو تجھ سے دغا کرتے ہیں تو ان سے وفا کر

گاؤں کی روایت کو رکھا قائم و دائم
اس شہر میں ہر موڑ پہ اک پیڑ لگا کر

اس شہر کی گلیاں بھی مجھے کہتی ہیں عاجز
لے جائے ہمیں اس کے محلے میں اٹھا کر

عاجز کمال رانا

post bar salamurdu

عاجز کمال رانا

خوشاب, پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button