آپ کا سلاماردو غزلیاتڈاکٹر الیاس عاجزشعر و شاعری
یہ جنگ کاجوکھیل ہے رچا ہوا عجیب ہے
ڈاکٹرمحمد الیاس عاجز کی ایک اردو غزل
یہ جنگ کاجوکھیل ہے رچا ہوا عجیب ہے
یہ آدمی کارزق بھی لگا ہوا عجیب ہے
اس آگ میں جولوگ جھونکے جارہے ہیں ہرگھڑی
ملی ہے جُرم کےبغیر اُنھیں سزا عجیب ہے
اُنھیں توراس آگیایہ کاروبارِ کُشت وخوں
جگہ جگہ ہمارا ہی جو خوں بہا عجیب ہے
جوبک رہاہےاسلِحہ یہودکی ہیں سازشیں
جوہم ہی ہوں گُتھم گتھا تویہ بڑا عجیب ہے
یہ ساراکھیل تومیاں ہےلُوٹ کا کُھسُوٹ کا
سمجھ نہیں سکا تو گر تو یہ بڑا عجیب ہے
ڈاکٹرمحمد الیاس عاجز