- Advertisement -

یہ دل خاموش کچھ ایسے

جاوید مہدی کی ایک اردو غزل

یہ دل خاموش کچھ ایسے ہؤا ہے
مجھے لگتا ہے جیسے مر چلا ہے

خدایا خیر میرے لشکروں کی
دیا جلتا ہؤا بجھنے لگا ہے

میں سچ کا ساتھ دیتا ہوں ہمیشہ
مرے جتنا کہاں کوئی برا ہے

مری جاں میں تو پھر بھی آدمی ہوں
یہاں لوگوں کو رب سے مسئلہ ہے

کہا تو کچھ نہیں ہے میں نے ایسا
جو تو مجھ سے خفا ہونے لگا ہے

ترے بن جی نہیں لگتا ہے میرا
محبت یہ نہیں تو اور کیا ہے ؟

تباہی پھیلتی ہی جا رہی ہے
خداوندا یہ سب کیا ہو رہا ہے

جاوید مہدی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
جاوید مہدی کی ایک اردو غزل