آپ کا سلاماردو غزلیاترومانہ رومیشعر و شاعری

تیرے ساتھ چلتی ہوں اک جہان جاتا ہے

رومانہ رومی کی ایک اردو غزل

تیرے ساتھ چلتی ہوں اک جہان جاتا ہے
گر گریز کرتی ہوں تیرا مان جاتا ہے

درد کے حوالے سے کتنا با خبر ہے وہ
میرے دل کی باتوں کو کیسے جان جاتا ہے

دھوپ ہی تو ملتی ہے زرد زرد موسم میں
وحشتوں کے صحرا میں سائبان جاتا ہے

خاک دل تجھے لے کر اب کہاں کہاں جاؤں
گر زمیں کی ہوتی ہوں آسمان جاتا ہے

ہجر کے سمندر سے میں گزر کے آئی ہوں
تیرے اب نہ ملنے سے میرا مان جاتا ہے

جب روش پہ چلتی ہوں میں ادائے وحشت کی
پھول روٹھ جاتے ہیں گلستان جاتا ہے

بزم میں اسے رومیؔ جب بھی دفعتاً دیکھوں
ضبط ہی نہیں دل سے ہر گمان جاتا ہے

رومانہ رومی

post bar salamurdu

رومانہ رومی

افسانہ نگار اور شاعرہ – ان کا تعلق کراچی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button