گنبدخضریٰ کے سامنے نظریں جھکائے رکھنا
لبوں پراپنے درودوسلام سجائے رکھنا
باربارنصیب نہیں ہوتایہ منظر
ہمیشہ تک اسے آنکھوں میں سمائے رکھنا
فرط محبت سے جب آجائیں آنسو
زمین پرگرنے سے انہیں بچائے رکھنا
کامیاب رہے گی دونوں جہاں میں
اولادوں کومحبت رسولﷺ کی سکھلائے رکھنا
رب فرمایاجھکے رہو محبوب سجدے میں
بیٹھارہے جب تک حسین بٹھائے رکھنا
کربلاجاتے ہوئے ابن حیدربیٹی سے
کہنے لگے چراغ روضہ پرجلائے رکھنا
پوچھاجب کسی نے بولے صدیق اکبر
سرکارﷺکے چہرہ پرنظریں جمائے رکھنا
کمی نہیں آئے گی رزق میں کبھی
گھرمیں لنگرمیلادکاپکائے رکھنا
معاف کردے گااللہ خطائیں تیری
ندامت عصیاں کے تم آنسوبہائے رکھنا
زباں پررہے جاری تذکرہ حبیب کا
دل میں الفت نبیﷺ کی بسائے رکھنا
طاقت بن جائیں گے یہ صدمے تیری
نعت رسول پاکﷺ کی صدیق ؔسنائے رکھنا
محمدصدیق پرہار







