آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمنزّہ سیّد

بے سبب اچھے لگے تازہ گلاب

منزّہ سیّد کی ایک غزل

بے سبب اچھے لگے تازہ گلاب
جب کبھی مجھ کو ملے تازہ گلاب

یوں بیاضِ دل میں رکھیں گے اُنھیں
جس طرح کوئی رکھے تازہ گلاب

موسمِ گل پوش اترا چار سُو
عشق میں بھیجے گئے تازہ گلاب

شاخِ ماضی سے نہ لائے جا سکے
روزِ فردا کے لئے تازہ گلاب

موتیے کی بات ہی کچھ اور تھی
پھر بھی زلفوں میں سجے تازہ گلاب

اُن کی یادوں میں غزل ہم نے کہی
ہاتھ میں تھامے ہوئے تازہ گلاب

منزّہ سیّد

منزّہ سیّد

نام...منزہ سید.... جائے پیدائش ساہیوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button