آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعرینمرہ علی

شوخ آواز سرِ راہ تماشا چاہے

نمرہ علی کی ایک اردو غزل

شوخ آواز سرِ راہ تماشا چاہے
ایک پائل تری دہلیز کا رستہ چاہے

اس سے پہلے کہ مرے کمرے کی دیوار گرے
اک پرندہ ہے جو تصویر سے اڑنا چاہے

کون سا پھول ہے جو باغ میں پا کر تجھ کو
تیری پوشاکِ معطر پہ نہ کھلنا چاہے

میں محبت سے سوا تجھ کو محبت دوں گی
میرے حصے میں نہ آئے مرا حصہ چاہے

میں اگر جانے لگوں اپنے تعاقب میں کبھی
میرا سایہ میرے قدموں سے لپٹنا چاہے

نمرہ علی

post bar salamurdu

نمرہ علی

نمرہ علی: ایک شاعرہ اور ادیب میں نے اپنا قلمی نام مشعل فاطمہ تبدیل کر کے اپنے اصل نام نمرہ علی کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button