- Advertisement -

سنبھالے گا ہمیں کیا غم ہمارا

کاشف حسین غائر کی ایک اردو غزل

سنبھالے گا ہمیں کیا غم ہمارا
یہ سایہ بھی ہے کوئی دم ہمارا

تھے ہم اک اَور ہی عالم میں جب تھے
ہے اب کچھ اور ہی عالم ہمارا

ہوئے ہیں قتل ہم اپنے ہی ہاتھوں
کرے گا کیا کوئی ماتم ہمارا

یہ دنیا ہے کہ دشتِ کربلا ہے
یہ دریا ہے کہ سیلِ غم ہمارا

ہمارے بعد گردِ رہگزر کو
رہا تو دھیان کم سے کم ہمارا

یہ بدلے ہی نہیں دن رات اپنے
کہ آیا ہی نہیں موسم ہمارا

کاشف حسین غائر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
کاشف حسین غائر کی ایک اردو غزل