آپ کا سلاماردو غزلیاتتہمینہ مرزاشعر و شاعری

نظروں سے ہو گئی غلطی

تہمینہ مرزا کی ایک اردو غزل

نظروں سے ہو گئی غلطی دیکھ کر تجھ کو
جانے کا ارادہ ہوا ملتوی دیکھ کر تجھ کو

لمحہ ہے، پلٹ بھی سکتا ہے تیرے آنے پر
میں بھی پلٹوگی یا نہی دیکھ کر تجھ کو

وہ جو کرنی تھی بات کیا تھی آخر
بھول گئی ہے بات وہی دیکھ کر تجھ کو

اک مصرع دوسرے سے مل رہا ہی نہیں
عجلت میں لکھی جو شاعری دیکھ کر تجھ کو

جو محبت سو چکی تھی مجھ میں
ممکن ہے وہی ہے جاگی دیکھ کر تجھ کو

یہ نہی کہ دو نین ہوئے ہیں بے بس
پاگل ہو گئ ساری کی ساری دیکھ کر تجھ کو

لفظوں کی بندھ گئی ہے گرہ پھر تو
روک گئی میری کہانی دیکھ کر تجھ کو

خلل پڑتا ہے پلکوں کے جھپکنے سے بھی
دل یہ چاہے رہوں میں دیکھتی دیکھ کر تجھ کو

پلو دانتوں میں دبائے بڑی آنکھوں سے
خود پہ میں خود ہی ہنسی دیکھ کر تجھ کو

وہ تیرا لمس چمکتا تھا میرے ماتھے پہ
بارہا رہی ہوں سوچتی دیکھ کر تجھ کو

چل پڑی جو تیری طرف ہے تحمینہ
راستہ لگے ہے پگڈنڈی، دیکھ کر تجھ کو

تہمینہ مرزا

سائٹ منتظم

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایک تبصرہ

  1. بہت اچھا شعر سلامت رہیں اور ایسے ہی لکھتی رہیں
    اک مصرع دوسرے سے مل رہا ہی نہیں
    عجلت میں لکھی جو شاعری دیکھ کر تجھ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button