آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریغنی الرحمٰن انجم

مستقل کرب میں رہا دل ھے

غنی الرحمٰن انجم کی ایک اردو غزل

مستقل کرب میں رہا دل ھے
غمزدہ غم سے آشنا دل ہے

جانے کیوں مجھ سے بولتا ہی نہیں
جانے کس بات پر خفا دل ہے

جانے کیا ھے سبب اداسی کا
جانے کس غم میں مبتلا دل ھے

ہے مخالف ھجوم لوگوں کا
اور ایسے میں یہ ڈٹا دل ھے

دھوپ میں ایک آسرا سایہ
دشت میں دوسرا میرا دل ھے

جس سے منزل تلک پہنچتے ہیں
وہ حقیقت میں راستہ دل ھے

آٸی پھر سے کسی کی یاد انجم
اور پھر سے بجھا بجھا دل ھے

غنی الرحمٰن انجم

post bar salamurdu

غنی الرحمٰن انجم

غنی الر حمٰن انجم فروری 1968 کو گاٶں فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے ۔ آپ اردو اور پشتو اخبارات و رساٸل سے قلمی رابطے میں ہیں تاہم ملازمت کی مصروفیات کے باعث ابھی کوٸی کتاب نہیں آئی ۔ شاعری کے ساتھ نثر میں ادبی مضامین کتابی صورت میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اپنے قوم قبیلے کی مختصر تاریخ اور شجرے کے حوالے سے بھی ایک کتاب مرتب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button