- Advertisement -

نعت کیا ہے ابتدائے زندگی

ایک اردو نعتﷺ از محمد رضا نقشبندی

نعت کیا ہے ابتدائے زندگی
نعت کیا ہے آشنائے بندگی
نعت کیا ہے رازِ کن کی ابتدا
نعت کیا ہے الفتوں کی انتہا
نعت کیا ہے رابطہ سرکار سے
نعت کیا ہے واسطہ دربار سے
نعت کیا ہے فکر کی پاکیزگی
نعت کیا ہے ذکر کی جلوہ گری
نعت کیا ہے اک تسلسل نور کا
نعت کیا ہے رہ مسلسل نور کا
نعت کیا ہے سیرتِ احمد نبی
نعت کیا ہے صورتِ احمد نبی
نعت کیا ہے گلشنِ مدحت کی بو
نعت کیا ہے آپ کی ہی گفتگو
نعت کیا ہے حُسن کی ہی بات ہو
نعت کیا ہے اس چمن کی بات ہو
نعت کیا ہے دَین ہے غفار کی
نعت کیا ہے راہ ہے ستار کی
نعت کیا ہے سنتِ پروردگار
نعت کیا ہے نورِ ذاتی آشکار
نعت کیا ہے آیتیں قرآن کی
نعت کیا ہے شرحیں ہیں برہان کی
نعت کیا ہے تذکرہ کردار کا
نعت کیا ہے نور ہے افکار کا
نعت کیا ہے سُن مہِ دو نیم سے
نعت کیا ہے سُن تو ابراہیم سے
نعت کیا ہے پوچھ جبرائیل سے
نعت کیا ہے سیکھ اسماعیل سے
نعت کیا ہے نوح کے ہیں زمزمے
نعت کیا ہے موسیٰ کے ہیں رتجگے
نعت کیا ہے عیسوی گفتار ہے
نعت کیا ہے اَسرا کی رفتار ہے
نعت کیا ہے شہرِ آقا کی طلب
نعت کیا ہے زندگی ہے ، جاں بلب
نعت کیا ہے اک عطا ہے دوستو
نعت کیا ہے یہ وفا ہے دوستو
نعت شیوہ انبیاء کا ہے رضا
نعت کا خالق ہے میرا خود خدا
نعت کی رہ پر ہمیشہ یار رہ
نعت کہہ بس نعت کہہ بس نعت کہہ

محمد رضا نقشبندی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ارشاد نیازی کی ایک اردو غزل