آپ کا سلاماختصاریئےاردو تحاریراسماء بتول

مسکرائیں

اسماء بتول کی ایک اردو تحریر

زندگی جہدِ مسلسل کا نام ھے۔۔۔ رکیں مت بڑھتے جائیں۔۔ بہت سی مشکلات اور رکاوٹیں آپ کی ہمت توڑنے کو آگے بڑھیں گی۔۔۔ لیکن آپ نے خود ٹوٹنے کی بجائے ان مشکلات اور رکاوٹوں کے پرخچے اڑانے ہیں ۔۔ پروردگارِ عالم بھی ایسے لوگوں کو پسند فرماتے ہیں جو جہدِ مسلسل سے کام لیتے ہیں ۔
دوسری بات۔۔۔۔۔ حالات کیسے بھی ھوں ۔۔۔ مسکرانا مت چھوڑیں۔۔۔۔ مسکرائیں اور اپنی تکالیف کو اپنے من کے سمندر میں چھپا کے رکھیں اپنے چہرے سے ظاہر مت ھونے دیں۔۔۔
لوگ آپ کے چہرے سے آپ کے رویئے سے کبھی جان ہی نہ سکیں کہ آپ کن حالات کا شکار ہیں۔۔۔۔
اپنی زندگی کو اپنے بچوں اور لوگوں کے لیئے مثال بنائیں۔۔۔۔ حالات کو بدلنے پر انسان قدرت رکھتا ھے ۔۔۔۔۔ اگر وہ جہدّ مسلسل سے کام لے۔۔۔۔ شکوے شکایات کرنے سے بہتر ھے انسان محنت کرے اور مسکراکر حالات کی تندی کا مقابلہ کرے۔۔ اور ایک مثالی زندگی گزارے ۔۔

شکوۂ ظلمتِ شب سے، تو کہیں‌ بہتر تھا
اپنے حِصّے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
احمد فراز

اسماء بتول

اسماء بتول

نام ۔۔۔۔ اسماء بتول تاریخ پیدائش ۔۔۔ 20 جون 1976ء جائے پیدائش ۔۔ سیالکوٹ رہائش ۔۔۔۔ سیالکوٹ 19 سال سے درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔۔۔ آرمی پبلک اسکول سیالکوٹ میں اردو معلمہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہوں۔۔۔ حساس طبیعت ہونے کی وجہ سے کبھی کبھی اپنے احساسات و جذبات کو اشعار اور نظم کی صورت میں صفحہء قرطاس پر منتقل کر دیتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button