آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد شاہ زیب احمد

کچھ حیا اور کچھ محبت

محمد شاہ زیب احمد کی ایک اردو غزل

کچھ حیا اور کچھ محبت کچھ وفا بھی ہوتی ہے
عشق والوں کے لیے تو کچھ دعا بھی ہوتی ہے

میرے اشکوں کو دکھاوہ کہنے والے غور کر
روز ان کی کچھ نہ کچھ قیمت ادا بھی ہوتی ہے

شعر عمدہ ہے تو اب عمدہ بھی کہنے دو مجھے
لفظ میں دل بستگی کی انتہا بھی ہوتی ہے

اب فقط اتنا کہوں گا خامشی ہے سب جواب
بعد اس کے ڈوب مرنے کی سزا بھی ہوتی ہے

محمد شاہ زیب احمد

محمد شاہ زیب احمد

نام۔۔ محمد شاہ زیب احمد تخلص۔۔۔ زیب - گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button