نیلی آنکھوں والی لڑکی
تمکو تنہا مل جائے تو،
اس سے کہنا،
اب کے اس کی سالگرہ پر ،
مولسری کے پیڑ کے نیچے ہم خوابوں کو دفن کریں گے
اس سے کہنا ،
وقت ملے تو بعد نماز مغرب وہ بھی، خوابوں کی تدفین میں آئے
مولسری کو پُرسہ دے اور قبر پہ مٹّی ڈال کے جائے
ڈاکٹر طارق قمر