آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد عمیر سالک

خواب آنکھوں میں سجاتے رہ گئے

محمد عمیر سالک کی ایک اردو غزل

خواب آنکھوں میں سجاتے رہ گئے
عمر بھر دل کو دُکھاتے رہ گئے

قافلے مڑ کر نہ آئے پھر کبھی
ہاتھ ہم یوں ہی ہلاتے رہ گئے

مل گئے کچھ خط پرانے آج پھر
دیر تک آنسو بہاتے رہ گئے

ایک بستی جو کبھی بستی نہ تھی
عمر بھر اس کو سجاتے رہ گئے

لوگ سالک پوچھتے تھے حال دل
ہم مگر نظریں جھکاتے رہ گئے

محمد عمیر سالک

post bar salamurdu

محمد عمیر سالک

نام: محمد عمیر - تخلص: سالِکؔ - تاریخِ پیدائش: 16 فروری 2005ء - شہر: ہری پور، خیبرپختونخوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button