آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد شاہ زیب احمد

خلوت سے ہو گیا ہوں

محمد شاہ زیب احمد کی ایک اردو غزل

خلوت سے ہو گیا ہوں میں بیزار کچھ کہو
کیوں جانے ہوگیا ہوں میں بیکار کچھ کہو

اس ہاتھ میں قلم کے سوا اور کچھ نہیں
کیوں ہے تمہارے ہاتھ میں ہتھیار کچھ کہو

یہ نگری تو ہے اندھوں کی ، بہروں کی، گونگوں کی
پر تم لگے ہو صاحبِ اسرار کچھ کہو

اس ملک میں ضمیر ملے گا ٹکے کے بھاؤ
"تم بھی اگر ہو اس کے خریدار کچھ کہو”

تم ہی کہو کہاں پہ ملے گا مجھے خدا
ہر سمت ہے یہاں پہ تو دربار کچھ کہو

لگتا نہیں ہے دل بھی چمن کی بہار میں
تم بھی ہوئے ہو خوشبو سے سرشار؟ کچھ کہو

ہم زیب لکھ رہے تھے زمانے کے یہ ستم
اپنے ہی کہنے لگ گئے غدار کچھ کہو

محمد شاہ زیب احمد

محمد شاہ زیب احمد

نام۔۔ محمد شاہ زیب احمد تخلص۔۔۔ زیب - گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button