اجزاء ۔
کیری ۔۔ 1 کلو ۔
شکر ۔۔ 500 گرام ۔
گھی یا آئل ۔۔ آدھی پیالی ۔
عرقِ کیوڑہ ۔۔۔ حسبِ خواہش ۔
کیری کے چھلکے باریک کٹے ہوئے تھوڑے سے ۔
کیری کا گودہ ۔۔ 2 کھانے کے چمچے ۔
ترکیب ۔
کیری کا چھلکا اُتار کر کیریوں کا جوس نکال لیں ، ایک دیگچی میں آئل گرم کریں ، آئل گرم ہو جائے تو کیری کا جوس ، کیری کا جوس نکال کر جو گودہ بچا ہے وہ 2 چمچے ، شکر اور کیری کے چھلکے دیگچی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ آمزہ شہد کی طرح گاڑھا ہو جائے ، آخر میں عرقِ کیوڑہ شامل کر کے چولہے سے اُتار لیں اور ٹھنڈا کر کے کسی جار میں محفوظ کر لیں
تبصرے دیکھیں یا پوسٹ کریں