کہہ رہا ہے مالکِ کُل کائنات
جس کو حاصل ہے زمانے میں ثبات
حوضِ کوثر آپ کو ہم نے دیا
یا نبی! بےشک ہے یہ بہتر عطا
پیروی کر کے بصد عجز و نیاز
اپنے رب کے واسطے پڑھیے نماز
لے کے رب کا نام قربانی کریں
خیر و برکت میں فراوانی کریں
یہ جہاں ہو سامنے یا وہ جہاں
آپ کا دشمن رہے گا بے نشاں
نیست و نابود و زیرِ بار ہو
آپ کا دشمن ذلیل و خوار ہو
منزّہ سیّد