آپ کا سلاماردو غزلیاتافضل شریف صائمشعر و شاعری
کہیں سکون نہیں ہے عذاب سے پہلے
افضل شریف صائم کی ایک اردو غزل
کہیں سکون نہیں ہے عذاب سے پہلے
کہ خار شاخ پہ آئے گلاب سے پہلے
وہ مانگنے نہیں کچھ تجھکو دینے آ یا تھا
سوال سن بھی لیا کر جواب سے پہلے
بکھر بکھر کہ میں آ یا ہوں ایک پیکر میں
ورق ورق میں رہا ہوں کتاب سے پہلے
مری سُلگتی ہوئی ریت سے نہ نفرت کر
کبھی تھا میں بھی سمندر سراب سے پہلے
وہاں پہ سونے سے بہتر ہے جاگنا صائم
جہاں پہ نیند بکھرتی ہو خواب سے پہلے
افضل شریف صائم








