آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمحمد رضا نقشبندی

ملنےکو آ رہے ہیں وہ کافی دنوں کے بعد

محمد رضا نقشبندی کی ایک اردو غزل

ملنے کو آ رہے ہیں وہ کافی دنوں کے بعد
یعنی وہ دے رہے ہیں معافی دنوں کے بعد

میں مطمئن تھا درمیاں ہجر و وصال کے
رکھا گیا ہے بوجھ اضافی ، دنوں کے بعد

جی چاہتا ہے وار دوں میں ان پہ کائنات
دَارُو ہوا ہے آج تو شافی دنوں کے بعد

نامِ خدا قبول کریں معذرت جناب
غلطی کی کر رہا ہوں تلافی دنوں کے بعد

بدلے ہیں رت کے ساتھ مرے بھی تخیلات
ڈھونڈے ہیں اس طرح کے قوافی دنوں کے بعد

محمد رضا نقشبندی

محمد رضا نقشبندی

محمد رضا المصطفے قلمی نام محمد رضا نقشبندی رہائش کلاس والہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button