اسلامی گوشہسید انصرنعتیہ کلام ﷺ

جو میں سوئے طیبہ چلوں کبھی

نعتﷺ بحضور سرور کونین از سید انصر

جو میں سوئے طیبہ چلوں کبھی تو سفر میں ایسا کمال ہو
نہ ستائیں راہ کے پیچ و خم نہ بدن تھکن سے نڈھال ہو

مری خاک خشت میں ڈھال کر اسے چن دو روضہ ءپاک میں
نہ ہی فاصلوں کا گلہ رہے نہ جدائیوں کا ملال ہو

ترا عشق میرا خزانہ ہے ترا ذکر میری کمائی ہے
میں وہ دن نہ دیکھوں خدا کرے کہ مری طلب زر و مال ہو

سر خواب مجھ سے کہا گیا کہ یہ راز سب پہ عیاں کروں
جو نماز ہو تو حسین سی ہو اذاں تو مثل بلال ہو

سر عرش پل میں پہنچ گیا تری رفعتوں کی نظیر کیا
کوئی لائے تیرے جواب میں جو کسی کے پاس مثال ہو

جو دوام حرف کی بات کی تو ندائے غیب سنائ دی
تجھے وہ عروج عطا ہوا جسے حشر تک نہ زوال ہو

سید انصر

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔
Loading...
سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button