جس کـا جو بنـتا تـھا مـیں نے برمــلا واپـس کیا
یعنی میرے پاس اب تک جو بھی تھا واپس کیا
عشق نے دیکھا تو وحشت ہی دکھائی دی اُسے
آج مـیں نـے ریـت کـو جـب آئــــنـہ واپـس کـیا
شب تقاضہ کرنے آئی تھی سو میں نے جاگ کر
پـہلے اپـنا خـواب ڈھـونـڈا پھـر دِیـا واپـس کیا
خـود تو اینـدھن بننے والا تھا پرنـدوں کو مگر
یـہ بـتاؤ کـیا شجـر نـے گـھونـسلا واپـس کـیا؟
آج اس نے بد دعا دینے کی دھمکی دی مجـھے
اور مـیں نـے جـلد بازی مــیں خُـدا واپـس کیـا
عمران سیفی