سلام اردو سپیشل

انٹرویو محترمہ معظمہ بتول نقوی

تحریر شاعر و کالم نگار نعمان حیدر حامی

*تحریر*

شاعر و کالم نگار نعمان حیدر حامی

*انٹرویو*

*شاعرہ ، کالم نگار ، افسانہ نگار ، تبصرہ نگار محترمہ معظمہ بتول نقوی*

*سوال :*

نام کیا ہے اور کس نے رکھا ہے؟

*جواب :*

میرا نام سیدہ معظمہ بتول ہے اور میرا نام میرے نانا حضور نے رکھا تھا۔Moazzama Naqvi

*سوال :*

کیا آپ قلمی نام سے لکھتی ہیں؟قلمی نام کیوں منتخب کیا؟

*جواب :*

سر میرا قلمی نام معظمہ نقوی ہے۔ قلمی نام رکھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں۔

*سوال :*

آپ کب اور کہاں پیدا ہوئیں؟

*جواب :*

میں 12 جولائی 1990 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئی۔

*سوال :*

ﻭﺍﻟﺪ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ کیا ہے؟ اور ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﻮ ﺧﺮﺍﺝِ ﺗﺤﺴﯿﻦ پیش کرتے ہوئے کیا کہنا چاہیں گے؟

*جواب :*

میرے والد محترم کا نام سید کفایت حسین ہے۔ میری کُل کائنات ہیں۔ میرے والدین کے بغیر میں بے جان ہوں۔

*سوال :*

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ادبی ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﺎ مختصر ﺗﻌﺎﺭﻑ کرادیں؟ اپنے پسندیدہ استاد کے بارے میں چند سطور میں بیان کریں اور ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﺎﺹ ﻧﺼﯿﺤﺖ بتائیں جو زندگی میں ہمیشہ آپ کے کام آئی ہو؟

*جواب :*

سر میری استاد صاحبہ ڈاکٹر صابرہ شاہین المعروف شاہین ڈیروی صاحبہ ہیں۔ انکی نصیحت جو مجھے یاد ہے اور اکثر فرماتی ہیں کہ "اپنی محنت اور لگن سے اپنی منفرد پہچان بناؤ”۔

*سوال :*

آپ کی ﺗﻌﻠﯿﻢ کتنی ہے ؟ اور ﻣﺸﺎﻏﻞ کیا کیا ہیں ؟ اور پیشہ یا ذریعہ روزگار کیا ہے؟

*جواب :*

میری تعلیم ایم_اے اُردو ہے اور ہاؤس وائف ہوں کوئی ذریعہ روزگار نہیں ہے۔

*سوال :*

ﺍﻋﻠﯽ ﮐﺎﺭﮐﺮﺩﮔﯽ کی بنیاد ﭘﺮ ﻣﻠﻨﮯ ﻭﺍﻻ کوئی ﺍﯾﻮﺍﺭڈ , ﺳﻨﺪ یا ﺷﺎﺑﺎﺵ بارے چند خوشگوار باتیں اور تجربات بیان کریں ؟

*جواب :*

سر جہاں تک ایوارڈ کی بات ہے تو مجھے روزنامہ "سچ ٹائمز آف ملتان” سے ادبی خدمات پر سند ملی۔ بزمِ غالب انٹر نیشنل کی جانب سے سند ملی۔ فروغِ ادب انٹر نیشنل کی جانب سے بھی سند اعزاز ملی اور ادبی قافلہ انٹر نیشنل کی جانب سے ایوارڈ ملا ہے۔

*سوال :*

پسندیدہ ﻣﻮﺿﻮﻋﺎﺕ کونسے ہیں ؟ اور کیا کوئی ایسا موضوع ہے جس پر آپ لکھنا چاہتی ہوں پر آج تک لکھ نا پائی ہوں؟ اگر ہاں ایسی کونسی وجہ ہے کہ آپ نہیں لکھ پارہے؟ کسی ایک پسندیدہ موضوع باری قارئین کو مختصر الفاظ میں بتائیں ؟

*جواب :*

سر لکھنے کا سفر جاری ہے۔ انشاءاللہ العزیز میں نے جن موضوعات کو چنا ہے انکو پایہ تکمیل تک پنچاؤں گی۔

*سوال :*

ﺍپنی ﺳﮩﯿﻠﻮﮞ ﺑﺎﺭﮮ تھوڑا سا بیان کریں؟ کیا ان میں آپ کا کوئی بچپن کی سہیلی ہے اگر ہے تو مختصر تعارف کرادیں؟

*جواب :*

میرے بہت مختصر دوست ہیں۔ ایک بچپن کی دوست بھی ہے جو گورنمنٹ ٹیچر ہے۔ وہ مجھ سے بے لوث محبت کرتی ہے۔

*سوال :*

ﺍﺯﺩﻭﺍﺟﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ کیا ہے؟ اگر شادی شدہ ہیں تو ﻣﯿﺎﮞ ﺑﺎﺭﮮ ایک ﭘﯿﺮﺍﮔﺮﺍف بتائیں؟ ازدواجی زندگی کا کوئی خوشگوار و دلچسپ واقعہ اگر ہو تو قارئین کے ساتھ شیئر کریں؟
جی ہاں میں الحمد للہ شادی شدہ ہوں۔ مجھے ہر حوالے سے میرے شوہر سپورٹ کرتے ہیں

*سوال :*

ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺎﺕ ﮐﯿﺎ ﮨﯿں؟ اور ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
مضامین ، کالم اور افسانے پہ کام کر رہی ہوں۔ اپنی اردو و سرائیکی شاعری کی کتب پہ بھی کام جاری ہے۔

*سوال :*

ﺁﭖ ﮐﺘﻨﯽ ﺗﺤﺮﯾﺮﯾﮟ ﻟﮑﮫﭼﮑﯽ ہیں ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮩﺎﮞ ﺷﺎئع ہوئی ہیں؟

*جواب :*

سر 2014 سے مختلف پیپرز روزنامہ پاکستان ، سچ ٹائمز فائنل راؤنڈ ، دیگر اخبارات میں تبصرے ، کالم اور مضامین لکھ رہی ہوں۔ سہ ماہی فنِ زاد سرگودھا اور اخبارِ اردو اسلام آباد میں آرٹیکلز بھی میرے شائع ہوتے ہیں۔

*سوال :*

ﺁﭖ ﮐﯽ ﺩﺱ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﺩﺱ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﻟﮑﮭﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ نام کیا ہیں؟

*جواب :*

سر کتابیں تو بہت ہیں لیکن نسخہ ہاۓ وفا ، دیوان ، پہلی بارش ، ماہ تمام ، تیرے دھیان کی تیز ہوا ، شہاب نامہ ، تلخیاں ، بندِ قبا ، دوسری بارش ، کف دست ، خالی بک ، لحاف۔
پسندید شاعروں میں میر تقی میر ، غالب ، ناصر کاظمی ۔امجد اسلام امجد ، افتخار عارف ،ڈاکٹر ابرار عمر ، اشفاق احمد ، قدرت اللہ شہاب ، انتظار حسین ، پروین شاکر ، سبطِ جعفر زیدی

*سوال :*

پڑﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﮦ ﻧﺼﺤﯿﺖ کریں ﺟﺲ ﭘﺮ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﮨﻮﮞ ؟

*جواب :*

میری ہر کسی کیلئے یہی نصحیت اپنی سوچ کو ممکنہ حد تک مثبت رکھیں اور کتاب دوستی کو اپنائیں۔

*سوال :*Moazzama naqvi

بہت بہت شکریہ نقوی صاحبہ

*جواب :*

جی سر بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔ میں آپ کی دل سے مشکور ہوں۔

نعمان حیدر حامی

تحریر شاعر و کالم نگار نعمان حیدر حامی

ایک تبصرہ

  1. مجھے اپنی آقا زادی شہزادی بہن معظمہ نقوی پہ فخر ہے ، بہت سنجیدہ ، باوقار ، لکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، منفرد انداز بیان کی بدولت ان کی تحاریر سے اکتاہٹ نہیں ہوتی ،یقین ہے اسی معیار پہ قائم رہیں گی ، دعا گو ہوں میری بہن کو مولا کریم ہمیشہ عزتوں سے نوازے
    سید نعیم الحسن نقوی
    ڈیرہ غازیخان
    آقازادی کا لاڈلا بھائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button