اجزاء ۔
آٹا آدھا پاؤ ( سفید آٹا )
کارن فلور 3 کھانے کے چمچے
اُبلے ہوئے سفید چنے تھوڑے سے
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ضرورت
آئل فرائی کے لیئے حسبِ ضرورت
ترکیب ۔
آٹا اور کارن فلور چھان کر مکس کرکے سخت سا گوندھ لیں اور باریک روٹی بیل کر کسی ڈھکن سے چھوٹے چھوٹے گول ٹکڑے کاٹ لیں ۔۔ کڑاہی میں تیل خوب اچھی طرح گرم کریں اب 2 یا 3 ٹکڑے ڈال کے چمچے سے ٹکرے پر تیزی سے تیل ڈالیں تو وہ پھولے گا جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں اور کسی ٹرے میں پھیلا کے الگ الگ رکھتے جائیں تاکہ سخت ہوجائیں ۔۔۔ چنے میں چاٹ مصالحہ ملالیں اور گول گپّے میں تھوڑا سا سوراخ کرکے تھوڑے تھوڑے سے چنے گول گپّے میں ڈال دیں ۔۔
گول گپّے کا پانی بنانے کے لیئے اجزاء
املی تھوڑی سی بھگو کر مسل کر چھان لیں
کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چُٹکی
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی سونٹھ حسبِ پسند یا آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ ۔۔
نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ پسند
ترکیب ۔
املی میں سارے مصالحے اور 2 گلاس نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اب گول گپّے کھائیں مزے سے
تبصرے دیکھیں یا پوسٹ کریں