- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

عمیرہ احمد

عمیرہ احمد پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے ایک گھرانے میں ۱۰ دسمبر ۱۹۷۶ کو پیدا ہوئیں۔ آپ نے مرے کالج سے انگریزی زبان میں ایم اے کیا لیکن آپ نے اردو کے بہت مشہور ناول لکھے ہیں۔ آپ کے لکھے گئے کئی ناولوں پر ڈرامے بھی بنائے جاچکے ہیں۔عمیرہ احمد نے اپنے ادبی سفر کا آغاز خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں اپنا نام بنانے لگیں۔ آپ کے ناول ہر عمر کے انسان پڑھتے ہیں اور عمیرہ احمد کے ڈرامے تمام عمر کے لوگوں کے درمیان مقبول ہوتے ہیں۔ عمیرہ احمد کا لکھا گیا ناول ‘‘الف‘‘ آج کل مقبولِ عام ہے۔