فیاض حسین ڈومکی

سبی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر فیاض حسین ڈومکی نے غزل سے شاعری کا آغاز کیا اور بہت جلد ان کا کلام شاعری کے افق پر پذیرائی پانے میں کامیاب ہوا اور انہوں نے 2010 سے شاعری کی ابتداء کی اور ان کا پہلا اردو شعری مجموعہ ( نسیم دشت ) کے نام سے 2023 شائع ہو چکا ہے ۔
فیاضؔ ڈومکی 6 جون 1996 کو تریہڑ میں پیدا ہوئے جو تحصیل لہڑی ضلع سبی کا گاؤں ہے ان کا تعلق بلوچ قوم کے ڈومکی قبیلے سے ہے ،مزید اس کے شاخوں میں سے محمدانی اور اس کی ذیلی شاخ بالاچانی سے ہے یہ قوم زیادہ تر تریہڑ ،لہڑی سبی میں آباد ہے ۔

Back to top button