آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریوصال عباسی

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

وصال عباسی کی ایک اردو غزل

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا
تمنا ہے محشر کی محبوب دنیا

تھا جو زندگی بھر نگاہوں میں کمتر
ہوا مرنے کے بعد مطلوب دنیا

ہوس کے پجاری صلہ خاک پائیں
فقیروں کے آگے ہے مغلوب دنیا

ہے زہرِ پیالہ کہ ہے دار سچ کی
ہے مکّار کاذب بہت خوب دنیا

جہاں غافلوں کا ٹھکانہ بنا ہے
جسے عشق ہے اس کی مصلوب دنیا

وصال عباسی

post bar salamurdu

وصال عباسی

نام ظاہرالرحمن - تخلص وصال عباسی - تحصیل لورہ - ضلع ایبٹ آباد کے پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button