اردو غزلیاتحفیظ ہوشیارپوریشعر و شاعری

اب کوئی آرزو نہیں ذوق پیام کے سوا

حفیظ ہوشیارپوری کی اردو غزل

اب کوئی آرزو نہیں ذوق پیام کے سوا

اب کوئی جستجو نہیں شوق سلام کے سوا

کوئی شریک غم نہیں اب تیری یاد کے سوا

کوئی انیس دل نہیں اب تیرے نام کے سوا

کاہش آرزو سہی حاصل زندگی مگر

حاصل آرزو ہے کیا سوز مدام کے سوا

آہ کوئی نہ کر سکا چارۂ تلخئ فراق

نالۂ صبح کے بغیر گریۂ شام کے سوا

تیری نگاہ مست سے مجھ پہ یہ راز کھل گیا

اور بھی گردشیں ہیں کچھ گردش جام کے سوا

رنگ بہار پر نہ پھول بوئے چمن سے درگزر

یہ بھی ہیں خوش نما فریب دانہ و دام کے سوا

مر کے حیات جاوداں عشق کو مل گئی حفیظؔ

جی کے ہوش کو کیا ملا مرگ دوام کے سوا

حفیظ ہوشیارپوری

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button