احمد ہمیشاردو نظمشعر و شاعری

یہ دھرتی

احمد ہمیش کی ایک آزاد نظم

یہ دھرتی

اس طرف پھیلاؤ،نیلی دوریاں

دورکا آکاش،صدیوں کا غبار

اس طرف کہرام،مٹیالا دھواں

ان گنت سنگیں پھوڑے ،جابجا پھیلے پہاڑ

لوبجھتی بیمار دھرتی کے نشاں

سبز پیڑوں کی ردائیں

آندھیوں سے تار تار

کا ل کا اندھیرسب کچھ لے گیا

ڈوبتی سانسوں کے چہرے،کچھ ابھرتی جھلکیاں

ریت کے اسفنج پر قطروں کے گرنے کا سماں

موسموں کی بھیڑ،آوازوں کی بکھری دھجیاں

خون پیتے ہونٹ،صدیوں کی پرانی داستاں

گوشت کے ٹکڑوں کے جادو،سوانگ بھرتی ندیاں

دھند میں سب کھوگئیں ،کوئی انہیں ڈھونڈے کہاں

احمد ہمیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button