- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

احمد ہمیش

وہ یکم جولائی 1940 کو ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا کے ایک چھوٹے سے گاؤں بانسپار میں پیدا ہوئے۔
سات افسانوں پر مشتمل ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’مکھی‘ 1968 میں ہندوستان سے شائع ہوا جس کی وجہ سے انھیں ایک اہم افسانہ نگار سمجھا جانے لگا۔ اس مجموعے میں شامل افسانہ ’مکھی‘ خاص طور ان کی شہرت کا باعث ثابت ہوا۔

ان کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ ’کہانی مجھے لکھتی ہے‘ 1998 میں شائع ہوا

احمد ہمیش کی شاعری کا مجموعہ ’ہمیش نظمیں‘ کے عننوان سے 2005 میں شائع ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شاعری پاکستان اور ہندوستان کے تمام ہی اہم جریدوں میں شائع ہوتی رہی۔ وہ نثری شاعری میں انتہائی منفرد اسلوب کے مالک تھے۔