آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمز

ٹک ٹاک کالم

منقولات از اکرم ثاقب

منقولات

ٹک ٹاک کالم

معزز قارئیں آج کا یہ کالم خاص طور پر چربہ پر مشتمل ہے مگر اس لحاظ سے یہ میرا کالم کہلائے گا کہ میں نے اتنا ساری چربی کے ساتھ چربہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان حالیہ سالوں میں ہماری دلیر حکومت نے اتنا چندہ لے لیا ہے اور مسلسل مانگ بھی رہی ہے کہ بڑے بڑے کینیڈا سے چندہ لینے والے بھی اب پاکستان آ کر چندہ نہیں مانگ رہے۔ بالکل اس محبوب کی طرح جو سوشل میڈیا پوسٹ بھی نہیں پڑھتا اور نہ آتا ہے حالانکہ بابا جی نے قدموں کا لارا لگایا تھا۔

شائد وہ بابا جی چندے والی سرکار اور ہماری حکومت کا رشتہ اس میاں بیوی جیسا ہو جو بیوی غصے سے اپنے خاوند کو کہتی ہے کہ

دیکھ لینا تمھیں دوزخ میں بھی جگہ نہیں ملے گی

خاوند: میں ہر جگہ تمہارے ساتھ جانا بھی نہیں چاہتا۔

لیلیٰ مجنوں خود تو مر گئے مگر اپنے دکھی بچے سوشل میڈیا پر چھوڑ گئے جو سارا دن دکھی پوسٹیں لگاتے رہتے ہیں مگر مجال ہے جو ان کی آنکھ میں ذرا بھی شرم نظر آئے بالکل اس چوہدری کی طرح جس نے میراثی سے پوچھا : "اوئے اگر تم یہ بتا دو کہ میری کون سی آنکھ نقلی ہے تو میں تمہیں انعام دوں گا۔”

میراثی کچھ دیر چوہدری کی دونوں آنکھوں کو غور سے دیکھتا رہا پھر بولا ” چوہدری جی آپ کی دائیں آنکھ نقلی ہے۔”

چوہدری نے پوچھا واہ بھئی، تم نے کیسے پہچان لیا کہ یہ نقلی ہے۔”

میراثی نے جواب دیا۔

اس سے بڑھ کر یہ کہ ” وہ جی مجھے اس میں تھوڑی سی شرم نظر آئی ہے

٭ اگر کوئی لڑکی کسی سے کہ دے کہ وہ اس کے میڈیا کے ان باکس میں آیا تو وہ اسے دیکھ لے گی تو وہ شیروانی پہن کر بیٹھ جاتا ہے ۔

٭ کسی سے کوئی کہہ دے کہ تمیز سے بات کرو تو وہ کہتا ہے

سنو کسی کے پاس تمیز کا نمبر ہے

تو وہ بھیج دیں میں نے اس سے بات کرنی ہے

سب کہتے ہیں تمیز سے بات کرو۔

٭ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی چھین لیتا ہے تو اسکا مطلب پاکستانی عوام پچھلے 73 سالوں سے کرونا میں مبتلا ہیں۔

٭کچھ لڑکیاں اپنے چھوٹے بہن بھایئوں کے بسکٹ کھا کر خود ہی کہہ رہی ہوتی ہیں وہ تو چڑیل کھا گئی

٭دنیا کو تو سوشل ڈسٹینس کا اب پتہ چلا ہے

ہمارے ہاں تو ہر ٹرک کے پیچھے لکھا ہے

فاصلہ رکھیں

٭ایک عاشق نے اپنی محبوبہ سے پوچھا کہ اتنی موٹی کیوں ہو؟

کہتی هے ہمارے گھر فریج نہی ہے تو

سب کچھ کھانا پڑتا ہے

٭پوری دنیا میں چند ہی ایسے ٹرمپ ہیں ہیں جو بلاناغہ بھی چول مار سکتے ہیں۔ ·

٭ پاکستان میں عنقریب ایسی گاڑی ایجاد ہونے والی ہے .

جو کہ پٹرول پر نہیں تقریروں پر چلے گی.

٭خود کو کرونا سے بچائیں اپنے دوستوں رشتہ داروں سے ویسے دور رہیں جیسے سیاست دان کومت میں آنے کے بعد اپنے وعدوں سے دور رھتے ہیں۔

کچھ لوگ دھوکے سے گدھا کھا جاتے ہیں اور کچھ لوگ گدھے سے دھوکا ٭

” ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں وزیروں اور مشیروں کی تعداد وینٹی لیٹرز سے زیادہ ہے”

٭کورونا کے دنوں میں گھر سے اتنا باہر نکلیں جتنا الیکشن جیتنے کے بعد عوام کے کام کاج کے لیے سیاستدان نکلتے ہیں.

٭پٹرول نہیں ملتا؟

گھبرانا نہیں۔

اپنی گاڑی کو تقریر سنائیں۔ ٹینکی فل ہو جائے گی۔

٭جس ملک میں 90 فیصد دکاندار تھوک سے نوٹ اور پھوک سے شاپر کھولیں

وھاں S O P کیا کرے

٭٭شادی شدہ مرد اتنے ڈر پوک ہوتے ہیں کہ رات کو بیوی کے پاس سوتے ہیں٭٭

اکرم ثاقب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button