اسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ

سرکارﷺ کے روضے کو ترستی ہیں یہ آنکھیں

ایک اردو نعتﷺ

سرکارﷺ کے روضے کو ترستی ہیں یہ آنکھیں

دیدارِ محمدﷺ میں برستی ہیں یہ آنکھیں

اِس بات کی دھن ہے اِنہیں بس دیکھیں مدینہ

اِس شوقِ جنوں میں نہیں تھکتی ہیں یہ آنکھیں

شاید کہ کمی اِن میں ہے جلووں سے ہیں محروم

ہر روز یہی بات سمجھتی ہیں یہ آنکھیں

لب میرے خموشی کی زبان بول رہے ہیں

مالا شہِ ابرارﷺ کی جپتی ہیں یہ آنکھیں

اِن آنکھوں کو اِس کے سوا بھاتا نہیں کچھ بھی

ہجرِ غم سرورﷺ مچلتی ہیں یہ آنکھیں

اُٹھ جاتی ہیں جس سمت تو رحمت ہے برستی

پیغام خدا خلق کو دیتی ہیں یہ آنکھیں

اُمت کے لئے روئیں جو اِن آنکھوں کے صدقے

اعظم کو بھی تو اپنا سمجھتی ہیں یہ آنکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button