میرے سرکارﷺ سےحسین کوئی تھا نہ ہے نہ ہوگا
میرے آقاﷺ کا کہیں ثانی نہ کوئی تھا نہ ہے نہ ہوگا
یوں تو دیکھے ہیں کئی گنبدومینار جہاں بھر میں
میرے اقاﷺ کے سبز گنبد سا کوئی تھا نہ ہے نہ ہوگا
جنہیں خالق نے اپنے نور سے بناکر جہاں میں بھیجا
وہ ہی نور جس سے پہلے نہ کوئی تھا نہ ہے نہ ہوگا
خالق نے کئی انبیاءاس جہاں میں یوں تو بھیجے
میرے اقاﷺکی شان جیسا کوئی تھا نہ ہے نہ ہوگا
یوسف کی زبان پر رہے یوں مدحت سرکار ﷺ
کہ اس سے بڑا وظیفہ نہ کوئی تھا نہ ہے نہ ہوگا
محمد یوسف برکاتی