آپ کا سلاماسلامی گوشہنعتیہ کلام ﷺ
مشک وعنبر کی میں جینے کی دعائیں مانگوں
ایک اردو نعتﷺ از منوّر جہاں منوّر
مشک وعنبر کی میں جینے کی دعائیں مانگوں
میں فقط تیرے پسینے کی دعائیں مانگوں
ہجرِ سرکار میں مہجور ہوں میں خستہ جگر
میں تو دن رات مدینے کی دعائیں مانگوں
شوقِ دیدار کو جلوؤں سے میں سیراب کروں
ہوں نگاہوں میں نگینے کی دعائیں مانگوں
عشق احمد سے ہی سرشار رہوں ہرلمحہ
جامِ کوثر کو بھی پینے کی دعائیں مانگوں
سفرِ شوق مرا سوئے حرم ہوجائے
میں فقط ایسے سفینے کی دعائیں مانگوں
فہم سے بالا ہے یہ اندازہء فیضانِ نبیؐﷺ
کشف و اسرار خزینے کی دعائیں مانگوں
اب منورؔ کو بھی کملی میں چھپالیں آقا
میں شفاعت کے قرینے سے دعائیں مانگوں
سیّدہ منوّر جہاں منوّر