اردو غزلیاتشعر و شاعریناہید ورک

میری صبح میری رات رہنے دیتے

ناہید ورک کی اردو غزل

میری صبح میری رات رہنے دیتے
میرے ساتھ میری ذات رہنے دیتے
عمر بھر کا اپنا ساتھ تھا یہ ہمدم
عمر بھر کا اپنا سات رہنے دیتے
میری سوچ کا سب حُسن تم ہی رکھتے
اک ہنسی کا سوکھا پات رہنے دیتے
واہموں کو تم نے کیوں زبان دے دی؟
کچھ تو اپنے دل میں بات رہنے دیتے
جان بوجھ کر جو میرے نام لکھ دی
اپنے نام کی وہ مات رہنے دیتے
گر بگڑ گئی تھی بات، بن بھی جاتی
ہاتھ میں مرے تم ہات رہنے دیتے
عمر میں تمہارے ساتھ کاٹ لیتی
زندگی کو میرے سات رہنے دیتے

ناہید ورک

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button