اردو غزلیاتسعود عثمانیشعر و شاعری

اس کی نظر میں سب تھے

سعود عثمانی کی ایک اردو غزل

اس کی نظر میں سب تھے وہ سب کی نظر میں تھا

اک شخص آئنے کی طرح رہ گزر میں تھا

خود آگہی کے بھید، خدا آگہی کے بھید

کیا کچھ اسی دریچۂ خواب و خبر میں تھا

ٹکرا کے گونجتی ہوئی اور پھیلتی ہوئی

آواز کی طرح کوئی ہر دم سفر میں تھا

ہم ہیں کہ ہم میں کوئی نہ کوئی ہنر بھی ہے

لیکن وہ با کمال جو ہر اک ہنر میں تھا

دیوار و در سے پھوٹتے رہتے تھے اس کے لفظ

وہ اپنے گھر میں رہتا تھا اور شہر بھر میں تھا

میں روکتا تھا اور اسے جانا تھا ایک دن

آنسو کی طرح کوئی مری چشمِ تر میں تھا

جس طرح چاند آخرِ شب گفتگو کرے

کیا شخص تھا جو عشق کے پچھلے پہر میں تھا

نکل پڑا ہوں کسی عشق کے تعاقب میں

ہر ایک یاد کو خود پر حرام کرتا ہوا

حرم میں اُڑتی ابابیل کی طرح ہوں ، سعود

سکوتِ نیم شبی میں کلام کرتا ہوا

 

سعود عثمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button