آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعدنان اثر

دل کو کر دیتا ہے تسخیر

عدنان اثر کی ایک غزل

دل کو کر دیتا ہے تسخیر سمجھتا ہوں میں
عشق کو پاؤں کی زنجیر سمجھتا ہوں میں

اب مرے خواب میں آنے کی اجازت ہے تمہیں
اب تو ہر خواب کی تعبیر سمجھتا ہوں میں

روح اب تک ہے معطر گُلِ تازہ کی طرح
عشق کو مُشکِ ابد گیر سمجھتا ہوں میں

تو اگر مجھ کو پکارے تو ٹھہرتا ہی نہیں
ایک لمحے کو بھی تاخیر سمجھتا ہوں میں

عدنان اثر

post bar salamurdu

عدنان اثر

نام محمد عدنان خان قلمی نام عدنان اثرتاریخ پیدائش 2 ستمبر 1992 مستقل قیام اسلام آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button