آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریفوزیہ شیخ

حصے میں نمی ہجر کی

فوزیہ شیخ کی ایک اردو غزل

حصے میں نمی ہجر کی عود آئی زیادہ
کچھ جسم کی مٹی بھی تھی دریائی زیادہ

ہر دور میں حضرات کو شکوہ ہی رہا ہے
کیوں ملتی ہے عورت کو پذیرائی زیادہ

کچھ لوگ اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں تھے
کچھ مانگ کے تقدیر میں لکھوائی زیادہ

اتنے تو محبت میں گنہ ہوتے نہیں ہیں
بس ہوتی ہے اس کام میں رسوائی زیادہ

تو باپ کی خوشبو ہے خفا ہونا نہ مجھ سے
ورثے کی زمین لے لے مرے بھائی زیادہ

دل توڑنے والوں کے لیے ڈھیر دعائیں
لگتے بھی پیارے ہیں یہ ہرجائی زیادہ

فوزیہ شیخ

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button