- Advertisement -

Daikh Ky Ainay Main Akss

urdu Ghazal by Mir Hassan

دیکھ آئینہ میں عکسِ رخِ جانانہ جدا
میں جدا محو ہوا اور دلِ دیوانہ جدا

سرسری قصہ میں غیروں کے نہ سن میرا حال
گوشِ دل سے کبھی سنیو مرا افسانہ جدا

آہ کیا جانیے محفل میں یہ کس کی خاطر
شمع روتی ہے جدا جلتا ہے پروانہ جدا

شرکتِ شیخ و برہمن سے میں نکلا جب سے
کعبہ سونا ہے جدا خالی ہے بتخانہ جُدا

دور میں اپنے الٰہی رہے گا کب تئیں یوں
بادہ شیشے سے جدا شیشے سے پیمانہ جدا

درد کرتا ہے تپِ عشق کی شدت سے مرا
سر جدا، سینہ جدا، قلب جدا، شانہ جدا

جب ہوے ہم ہیں جدا اُس سے تو کچھ کام نہیں
غیر اُس شوخ سے اب ہووے جدا یا نہ جدا

اُس کو امید نہیں ہے کبھی پھر بسنے کے
اور ویرانوں سے اس دل کا ہے ویرانہ جدا

کیا کہوں اپنی مصیبت کا بیاں تجھ سے غرض
جیسے وہ مجھ سے ہوا ہے مرا جانانہ جدا

کارم از عشق رسیدست بجائے مخلص
کہ بمن خویش جدا گر ید و بیگانہ جدا

گوشہ چشم میں بھی مردمِ بد بیں ہیں حسنؔ
واسطے اس کے بنا دل میں نہاں خانہ جدا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
روس کے لکھاری آندرے گروشینکو کا ایک افسانہ