آپ کا سلاماردو غزلیاتبہنام احمدشعر و شاعری

یہی تو بات … گوارا نہیں محبت کو

بہنام احمد کی ایک اردو غزل

یہی تو بات … گوارا نہیں محبت کو
کہ دستیاب میں سارا نہیں محبت کو

سخن شناس مری بات کی گواہی دیں
بسر کیا ہے … گزارا نہیں محبت کو

جو بات سچ ہے اسے صاف صاف کہہ دی ہے
دعائیں دوں گا ، سہارا نہیں محبت کو

پرانے گھاؤ کھرچ کر دکھا دیئے ہیں اسے
بتا دیا ہے خسارہ نہیں محبت کو

پھر اس کے بعد کوئی پیرہن نہیں بدلا
پہن لیا تو اتارا نہیں محبت کو

ہمارے اشک ستارے نہ بن سکے بہنام
کوئی خیال ہمارا نہیں محبت کو

بہنام احمد

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button