اردو غزلیاتبہادر شاہ ظفرشعر و شاعری

جانِ عالم ہو، کوئی کیونکر جُدا رکھّے تمھیں

بہادر شاہ ظفر کی اردو غزل

جانِ عالم ہو، کوئی کیونکر جُدا رکھّے تمھیں
زندگی ہے اے بُتو تم سے، خُدا رکھّے تمھیں

خود نُما ہو تم، کوئی پردے میں کیا رکھّے تمھیں
وہ رکھے درپردہ ، جو دِل میں چُھپا رکھے تمھیں

حضرتِ دِل! کیا کروں میں خُو ہے اُلٹی آپ کی !
تم اُسی سے رہتے ہو خوش، جو خفا رکھّے تمھیں

تم تو ہو عیّار، لیکن وہ بڑا عیّار ہے
اِس بگڑنے پر جو یار اپنا بنا رکھّے تمھیں

اُس کے حُسنِ حیرت افزا کو جو دیکھو، اے ظفر !
عمر بھر آئینہ ساں وہ چشم وا رکھّے تمھیں

بہادر شاہ ظفرؔ​

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button