آپ کا سلاماختصاریئےاردو تحاریرڈاکٹر طارق قمر

افسر کا فن

کلاسیکی شعریات کا جدید ترجمان

گزشتہ تین دہائیوں سے زاید عرصہ دھند میں لپٹی ہوئی طویل شام کی مانند ہے ، ایک ایسی دھند جو ماضی و حال کے بیچ ایک نیم شفّاف پردہ تان دیتی ہے ، میں اس دھند آلود منظر نامے میں نظریں گڑائے ایک خاموش راوی کی طرح کھڑا ہوا ماضی کی آتی جاتی پرچھائیوں کا مشاہدہ و محاسبہ کر رہا ہوں جب کبھی وقت کے پردے پر پڑی یہ دھند ذرا چھٹتی ہے تو یادوں کے جھروکوں سے کچھ دھندلے منظر، کچھ تھکی ماندی یادیں، کچھ تیز و مدھم آوازیں، کچھ بنتے بگڑتے نقوش اور کچھ گم گشتہ چہرے حال کےآئینے پر اس طرح ابھرتے ڈوبتے ہیں گویا وقت کسی پرانی البم کے زرد پڑ چکے اوراق میں اچانک رنگ بھرنے لگا ہو ، ان روشن لمحوں میں میرا شہرِ عزیز( سنبھل ) ایک خواب کی مانند میرے سامنے آکھڑا ہوتا ہے اور پھر یہاں کے بہت سے گلی کوچے در و دیوار اور مکان و مکین سب اپنی اپنی کہانیاں سنانے لگتے ہیں ۔۔کچھ یادیں اتنی روشن ہیں کہ شمع روح کو جلا بخشتی ہیں ،کچھ اتنی ضیاء بار ہیں کہ ذہن کو روشنی کا استعارہ بنادیتی ہیں ۔اس عرصے میں محبتوں اور شفقتوں سے لبریز ایسےچہرے بھی ملے جنہوں نے زندگی کو گلزار بنادیا ، کچھ ایسے ہمدرد و چارہ ساز بھی میسر آئے جنہوں نے تعلق کے زخموں کو اس سلیقے سے مندمل کیا کہ شکایتوں کے نشان تک باقی نہ رہے،اور اسی کاروانِ حیات میں منافقت کے لبادوں میں ملبوس کچھ ایسے کوفہ مزاج دوست بھی ساتھ رہے جنہوں نے زندگی کو کربلا بنانے کی حتی الامکان کوشش کی اور پھر ان کے اپنے وجود ہی سوالیہ نشان بن کر رہ گئے۔۔ زندگی شاید کسی ایک رنگ کا نام نہیں، بلکہ ایک مکمل پینٹنگ ہے جس میں روشنی بھی ہے، تاریکی بھی،،تلخیاں بھی ہیں اورمٹھاس بھی سکھ دکھ اور دھوپ چھاؤں کی سرگوشیاں بھی ہیں، شور وہنگامے بھی اور ان سب کے بیچ ایک ذہین آور پروقار خاموشی بھی — کمال یہ ہے کہ یہی چپ ، یہی خاموشی زندگی کی سب سے بلند آواز ہے کیونکہ تاریخ اس خاموشی کی گواہی کو محفوظ کر لیتی ہے۔
دھند چھٹ رہی ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ منظر نامہ کتنی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے ،ہمارے اثاثے نذرِ سیلاب ہوتے جارہے ہیں، ہمارے لفظ ہمارے خواب اور ہمارے خوابوں کے محافظ نقش بر آب ہوتے جارہے ہیں۔ یقین و گمان کے ان دھندلکوں اور اندھیروں کے درمیان جگنوؤں کی طرح چمکنے والی امیدیں اور آرزوئیں جینے کا حوصلہ فراہم کرتی ہیں

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر

ڈاکٹر طارق قمر سینئر ایسو سی ایٹ ایڈیٹر نیوز 18 اردو لکھنئو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button