آپ کا سلاماردو غزلیاتسردار حماد منیرشعر و شاعری
یادوں میں تمہاری رہتا ہوں
سردار حماد منیر کی ایک اردو غزل
یادوں میں تمہاری رہتا ہوں مدہوش کسی مجنوں کی طرح
دنیا سے ہوئی مدت کہ ہؤے ، روپوش کسی مجنوں کی طرح
بن بات نہ حامی بنتی تھی ، بیکار کی باتیں کرتے تھے
اس درد محبت نے تو کیا ، خاموش کسی مجنوں کی طرح
اس عشق میں ڈلنے سے پہلے ، ہم یوسف سے شہزادے تھے
اب دھول ہماری زلفوں میں پاپوش کسی مجنوں کی طرح
ہم ڈال کے محمل کا بستر ، کیا خوب محل میں سوتے تھے
اب گھر ہے ہمارا دھوئے کی ، آغوش کسی مجنوں کی طرح
دن رات نشہ میں رہتے ہیں مقصود ہے دل کو بہلانا
ورنہ تو گناہ کبیرہ ہے مے نوش کسی مجنوں کی طرح
دن بھر ہم سوئے رہتے ہیں یہ جینا بھی کیا جینا ہے
اور رات کو مارے پھرتے ہیں پر جوش کسی مجنوں کی طرح
کیا ساز تمھاری غزل میں ہے حامیؔ نہ ہمیں حیران کرو
یہ ساز ہمیں مدہوش کرے ، مدہوش کسی مجنوں کی طرح
سردار حمادؔ منیر








