سروں کا جادو، وہ پرانی کہانی
جہاں ہر دُھن میں تھی کوئی نشانی
سیاہ ریکارڈ، لکیروں کا سفینہ
یادوں کے جھروکے، خوابوں کا خزینہ
جو چھونے سے جاگے، دل کے تاروں کی لے
ماضی کی باتیں، ہوا کے جھونکوں سے کہے
آنکھوں کی گہرائی میں راز چھپے
ہر گیت کے سائے میں دل دھڑکے
"امیگا” کی مہر، وقت کی پہچان
دلوں کو جوڑتی ہے، یہ ماضی کی زبان
رُکے ہوئے لمحے، جو سانس لیتے ہیں
ونائل کی چمک میں، قصے بُنتے ہیں
دیجیٹل دور کی تیز روشنیوں میں
یہ خاموشی جیسے اک صدا زمینوں میں
ہر گھومتی سوئی، ہر نوٹ کی گواہی
موسیقی کی خوشبو، دل کو دے راحتِ سحرائی
اے ونائل، تُو خوابوں کا سفیر
دل کے خزانے میں محفوظ تُو دلگیر
وقت بدلے شاکرہ، مگر تُو رہے امر
ہر گانے میں ہے، تیری یاد کا اثر
شاکرہ نندنی