آپ کا سلامابو خالد قاسمیاختصاریئےاردو تحاریردلچسپ معلومات

ٹرین ایپ کی داستان

ایک اردو تحریر از ابو خالد قاسمی

ایک عام سوال سے انقلابی ایجاد تک: احمد نظام کے “Where Is My Train” ایپ نے بدل دی مسافروں کی زندگی، گوگل نے کمپنی خرید لی

احمد نظام کی ایک عام سی پریشانی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی پیدا کر دی۔ ایک روز وہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اپنی لیٹ ہوتی ہوئی ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے۔ بار بار اناؤنسمنٹ بدل رہی تھی مگر ٹرین کی صحیح لوکیشن کی کوئی پکی اطلاع نہیں مل پا رہی تھی۔ اسی دوران ان کے ذہن میںwhere is my train ایک سوال آیا کہ جب موبائل سے کیب کی لوکیشن دیکھی جا سکتی ہے تو ٹرین کی کیوں نہیں؟

گھر واپس آ کر احمد نظام نے یہ خیال اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا۔ ٹیم جس کا نام سگموئیڈ لیبز (Sigmoid Labs) تھا، نے مسافروں کی اس بڑی مشکل کو حل کرنے کا عزم کیا۔ کئی تجربات اور ناکامیوں کے بعد انہوں نے “Where Is My Train” نامی ایپ تیار کیا۔

اس ایپ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ انٹرنیٹ اور جی پی ایس کے بغیر بھی کام کرتا تھا اور موبائل نیٹ ورک کے سیل ٹاورز کی مدد سے ٹرین کی درست لوکیشن بتا دیتا تھا۔ دیہات سے لے کر بڑے شہروں تک، یہ ایپ مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت بن گئی۔

بغیر کسی بڑے اشتہار اور تشہیر کے، لوگ ایک دوسرے کو یہ ایپ بتانے لگے اور چند ہی وقت میں یہ لاکھوں مسافروں کا قابلِ اعتماد ساتھی بن گیا۔ اس کامیابی کے بعد سال 2018 میں گوگل نے سگموئیڈ لیبز کو تقریباً 200 سے 300 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

ایک لیٹ ٹرین کے انتظار سے شروع ہونے والا خیال آج کروڑوں مسافروں کے سفر کو آسان بنا چکا ہے، جو نوجوانوں کے لیے جدت اور حوصلے کی بہترین مثال ہے۔

ابو خالد

post bar salamurdu

ابو خالد

نام ابو خالد، ولدیت ناظر الدین ۔ آسام ہندوستان سے تعلق ہے ۔ تعلیم: مادر علمی دار العلوم دیوبند سے حاصل کیا ۔ عمر ۔ ٢٥ سال ۔ احقر کے قلم سے بحمد اللہ قریب دس کتابیں منظر عام پر آئی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button