آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریضیا مذکور

خدا کے ساتھ تعلق بگاڑنے لگا تھا

ضیا مذکور کی ایک اردو غزل

خدا کے ساتھ تعلق بگاڑنے لگا تھا
وہ اس کو دیکھ کے پتھر تراشنے لگا تھا

مجھے سپاہ کا سالار چن لیا اس نے
میں بادشہ سے ترا ہاتھ مانگنے لگا تھا

کچھ اس طرح کی بلاؤں نے بال کھولے تھے
مجھ ایسا شخص بھی تعویذ باندھنے لگا تھا

پھر ایک بات چچا جان نے بتائی مجھے
میں اپنے باپ کی تلوار بیچنے لگا تھا

کسی نے اس کو بتایا کہ میں مصور ہوں
وگرنہ وہ تو مرے ہاتھ کاٹنے لگا تھا

ضیا مذکور

post bar salamurdu

ضیا مذکور

نام ضیاءالقمر قلمی نام ضیا مذکور آبائی شہر بہاول پور تعلیم بی اے آنرز انگریزی پیشہ لیکچرار انگریزی ایم ٹی بی کالج صادق آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button