سکون تلاشتے تلاشتے شام ہو گئی
زندگی سنوارتے سنوارتے شام ہو گئی
پورا دن تو کچھ خرچ نہ کیا
محض کماتے کماتے شام ہو گئی
لوگوں نے الزام تراشی بند نہ کی
میں بے قصور تھا، بتاتے بتاتے شام ہو گئی
ایک آنسو بہانے کا موقع نہ ملا
لوگوں کو ہنساتے ہنساتے شام ہو گئی
نہ جاگے غفلت کی نیند سونے والے، رافی
اب تو غیر جگاتے جگاتے شام ہو گی








